عالم دین کا کردار معاشرے کیلئے رول ماڈل ہونا چاہئے: راغب نعیمی

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دینی طلبہ کوصرف علم وتحقیق کیلئے وقف رکھیں۔عالم دین کاکردارمعاشرے کے تمام لوگوں کیلئے’’ رول ماڈل‘‘ ہوناچاہیے۔اشاعت دین اورفلاحی انسانی علماء کی زندگیوں کامشن ہوناچاہیے۔ علماء کرام معاشرے میں دینی و اسلامی تعلیمات کے فروغ اور مخلوق خدا کی راہنمائی کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بزم نعیمیہ کے زیراہتمام نعیمین سپیکرکورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔