رائے ونڈ: جعلساز اور قبضہ مافیا کا شہری کی قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش، چیف جسٹس سے مدد کی اپیل

11 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار) رائیونڈ سٹی کے ایک جعلساز اور قبضہ گروپ نے نیب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل وقاص قدیر ڈار اور شیخ داود اشرف کینیڈین شہری کے خاندان کی 12کنال اراضی ناجائز قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ رائے ونڈ پولیس متاثرین کی درخواست کے باوجود قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی سے گریزاںہے۔ رائے ونڈ بائی پاس سندر روڈ لاہور نزد سبزی منڈی 11کنال 14مرلے اراضی کے حوالے سے کچھ افراد نے جعلی اور یکطرفہ ڈگری کروائی اور عدالتی جعلسازی کی ذریعے اس اراضی سے مالکان کو محروم کرنے کی کوشش کی متاثرہ خاندان نے اس عدالتی جعلسازی کے خلاف عدالتی سٹے حاصل کر لیا لیکن اس کے باوجود قبضہ گروپ نے ملازمین کو زردکوب کیا اور قبضہ کرلیا۔ اس قبضہ گروپ کے خلاف پہلے سے مختلف تھانوں میں جعلسازی کے 35مقدمات درج ہیں۔