حکومت تحریک لبیک کے مطالبات منظور کرکے لاہور سے دھرنا ختم کرائے: مولانا محمد علی قادری

11 اپریل 2018

لاہور (پ ر) صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سررباہ مولانا خادم حسین رضوی کے تمام مطالبات حق پر مبنی ہیں ان کے مطالبات پورے کرکے ان کا دھرنا ختم کرایا جائے اہل لاہور کی عوام بہت تنگ آ چکی ہے حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا جس میں آرمی چیف کی تائید بھی حاصل تھی ان مطالبات کو بلاتاخیر پورا کیا جائے تحریک کے سربراہ اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنانے والے ملک کے حالت سنوارنے کی بجائے بگاڑ رہے ہیں۔