نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے سلسلے میں آج کلام اقبال سنانے کا مقابلہ ہو گا

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام شاعر مشرق‘ حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی 80ویں برسی کے موقع پر’’تقریبات یوم اقبال ‘‘ کا انعقادکیا جا رہا ہے۔ تقریبات کے دوران سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے درمیان کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے‘ بیت بازی‘ مصوری اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج بدھ 11اپریل کو دس بجے صبح سکولوں کے طالب علموں کے مابین انعامی مقابلہ ہو رہا ہے۔