کونسلر ملک نذیر کی طرف سے وزیر خوراک بلال یٰسین کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور (پ ر ) مسلم لیگ ن کے کونسلر ملک نذیر احمد کی جانب سے یو سی 52 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے اور دیگر کام کروانے پر وزیر خوراک بلال یٰسین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ملک محمود الحسن چیئرمین ایجوکیشن شکایات سیل سردار محمد نسیم یونین کونسل کے معززین اور کارکنان نے شرکت کی وزیر خوراک بلال یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی خدمت کے سلسلہ میں مطمئن ہوں کہ میں نے سو فیصد عوام کے مسائل حل کر دیئے ہیں۔ ملک محمود الحسن نے کہکا کہ شہباز شریف کے صوبہ میں لازوال ترقیاتی کام لائحق تحسین ہیں۔