ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا لاہور پریس کلب کے سامنے اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج
لاہور (پ ر) ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا لاہور پریس کلب کے باہر گریڈ 1 تا 16 کے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ صدر محمود علی ننگیانہ کی قیادت میں ہوا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پرامن احتجاج کرنے والے مزدور ہیں دوسرا قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ہم پانچ سال سے جائز حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ہمارا اگلا جلسہ ڈیزل شیڈ میں ہوگا۔ محمود علی ننگیانہ نے کہا کہ احتجاج پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے اب انتظامیہ کو ہمارا جائز حق دینا ہوگا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے حکومت کو دو دن کا وقت دیتے ہوئے مطالبات منظور کرنے پر زور بھی دیا۔