شریف فیملی کی کرپشن نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کر دیا:عبدالعلیم خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کا مستقبل تاریک ہے اور یہ ریت کی دیوار ثابت ہوگی، شریف فیملی کی کرپشن نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے، ملکی قرضوں میں اضافہ سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثرہوئی ہے ، ان خیالات کا اظہار عبدالعلیم خان نے وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ظہرانے کے موقع پر کیا ، اس موقع پر شعیب صدیقی، علی سلمان ، شوکت بھٹی، اعظم ملک، حافظ فرحت عباس، عائشہ چوہدری، ثانیہ کامران،تنزیلہ عمران، سنیہ ساجد، سارہ احمد، عمرسلطان بھی موجود تھے۔اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، فرخ جاوید مون نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)میں ’’ردالشریف برادران آپریشن‘‘ شروع ہوگیاہے کئی ایم این ایز اورایم پی ایزکے سوئے ہوئے ضمیرجاگ گئے ہیںاسی لیے انہوں نے سیسلن مافیاکو چھوڑنا شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر مرادراس نے کہا کہ اڈیالہ جیل کرپٹ عناصر کو اپنے اندر سمونے کیلئے بے قرار ہے۔