نواز شریف کا نظریہ اداروں سے محاذ آرائی ہے:اعجاز الحق

11 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نظریہ اداروں سے محاذ آرائی کا ہے ۔ محاذ آرائی میرا نظریہ نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ اعجاز الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ اپنی پارٹی کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی ہے تاہم جنہوں نے مذاکرات کرنے ہوتے ہیں وہ بھی دیکھتے ہیں کہ مذاکرات کرنے والا شخص کتنا قابل بھروسہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ اداروں سے محاذ آرائی کا ہے جو کہ میرا نظریہ نہیں ہے اس دفعہ جنوبی پنجاب کے دوستوں کو اکٹھاکریں گے اور آزاد حیثیت سے اگلے انتخابات لڑیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔