عام انتخابات میں عوام بھٹو کے نظریہ کو ووٹ دینگے: پیپلز پارٹی

11 اپریل 2018

لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عوام بھٹو کے نظریہ کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔ عام آدمی کے مسائل ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی حل ہوئے۔ اس لئے آئندہ انتخاب میں عوام پیپلز پارٹی کو ہی خدمت کا موقع دینگے۔ پیپلز پارٹی لاہور کل 12 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں سیمینار منعقد کرے گی۔ اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہٹ دھرمی کی سیاست کی وجہ سے ان کی جماعت ( ن) لیگ کا شیرازہ بکھر رہا ہے انہوں نے اور ان کی جماعت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو استحصا ل کے سواء کچھ نہیں دیا اس لئے آنے والے الیکشن میں ان کو با شعور عوام عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے۔