پنجاب کے نوجوا نوں نے کرپٹ مافیا کیخلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے:جماعت اسلامی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ لاہور میں جے آئی یوتھ کا کنونشن کامیاب اور تاریخ ساز رہا ۔ پنجاب کے نو جوانوں نے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان بغاوت کردیا ہے۔ سراج الحق کی قیادت میں نوجوان متحد ہو کر گلے سڑے نظام کوبدل دیں گے۔ نوجوان ہی ملک و ملت کا روشن مستقبل ہیں۔ میاں مقصود نے کہا ایم ایم اے 2018کے انتخابا ت میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔پاکستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کو بارہاآزماچکے ہیں۔دونوں پارٹیوں نے ملک وقوم کو لوٹنے اور پروجیکٹس میں کمیشن کھانے کے سواکچھ نہیں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کا مقصد عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن لاہور کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس زیرصدارت صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ہوا۔