عقیدت و احترام مصطفیٰؐ کے بغیر کسی عمل کو کوئی اہمیت نہیں: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) عقیدت و احترام اور اطاعت مصطفیٰؐ کے بغیر کسی عمل کو کوئی اہمیت نہیں ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ مبارکہ انسانیت کی رہنمائی کیلئے کافی ہے جس میں انفرادی زندگی، اجتماعی معاملات اور قومی و بین الاقوامی امور کے بارے میں مکمل رہنمائی موجود ہے میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضور نبی کریم کا تبلیغ اسلام اور تعلیم دین کا یک نکاتی ایجنڈا انسانیت کی بھلائی ہی تھا آپؐ نے تعلیم دی کہ انسانیت کی عزت، عظمت اور بھلائی اور دنیا وآخرت کی کامیابی صرف اللہ ذوالجلال و الاکرام کی بندگی میں ہے میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدت و احترام مصطفیٰؐ کا تقاضا ہے کہ اپنے تمام معاملات کو حضور نبی کریمؐ کے تابع کیا جائے۔