پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علامہ اقبال روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور الائیڈ سکول علی ٹائون ٹھوکر نیاز بیگ طلبہ اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے آفاق سکول آف سائنسز‘ 303-اے ون ٹائون شپ‘ کارڈوا اسلامک سکول 307/4-D-I‘ ٹائون شپ‘ فاطمہ فائونڈیشن ہائی سکول مسلم آباد مغلپورہ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیض پور خورد فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 579تھی۔