اشرف عاصمی تحفظ ناموس رسالتؐ کمیٹی لاہورہائیکورٹ بارکے چیئرمین نامزد ، قومی رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور (پ ر) مصطفائی جسٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کو تحفظ ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کا چیئرمین نامزد کردیا گیا۔انوار الحق پنوں، ملک ارشد، جسٹس (ر) نذیر غازی ، سید ظفر گیلانی،ناصر اقبال خان، ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین دلاور چودھری، مظہر برلاس ، نیلمہ دُرانی، ناصر چوہان، بٹ، میاں محمد سعید کھوکھر، رحمت علی رازی،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید، طارق ا سمعیل ساگر ودیگرنے اشرف عاصمی کو مبارکباد دی ہے۔