چیچہ وطنی میں بچی سے زیادتی اور جلائے جانے میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں: دردانہ صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤںنے چیچہ وطنی میں بچی سے زیادتی کے بعد جلائے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں بچوں اور بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،عافیہ سرور، زرافشاں فرحین اورصدرصوبہ پنجاب ربیعہ طارق نے مطالبہ کیا کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔