طالبات تاریخ پاکستان کو رٹہ لگانے کی بجائے اسے سمجھیں: پروفیسر گلناز زیدی

11 اپریل 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر) گلبرگ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر گلناز زید ی نے کہاہے کہ پاکستان پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا، طالبات پاکستان کی تاریخ کارٹہ لگانے کی بجائے اسے سمجھیں اور وطن کی مٹی سے محبت کرناسیکھیں۔ وہ شعبہ پولیٹیکل سائنس کے زیراہتمام یوم پا کستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منور صابر اور پروفیسر شمیم شہزاد مہمان خصوصی تھے۔