بے سہارا بچوں کو تحفظ اور تعلیم دے کر فعال شہری بنایا جاسکتا ہے: نورین عارف

11 اپریل 2018

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر برائے سوشل ویلفیئر آزاد کشمیر نورین عارف نے کہاہے کہ بے سہارا بچوںکوتحفظ، تعلیم اور محبت دے کر انہیں معاشرے کافعال شہری بنایاجاسکتاہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو صبا صادق ،ڈائریکٹر جنرل کرن خورشید، ڈائریکٹر ایڈمن شہباز حسین ودیگربھی موجود تھے۔