اورنج ٹرین منصوبے پر اضافی فنڈز خرچ ہونے سمیت دیگر مسائل پر تحاریک پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے بورڈ آف ریونیو شعبہ اشتمال کے پٹوار سرکل کاہنہ میں بڑے پیمانے پر صوبائی حکومت کی ملکیتی اراضی ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔شعیب صدیقی نے160ارب روپے کے تخمینے کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے300ارب روپے ہو جانے پر اور ڈاکٹر نوشین حامد نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس پی سی آر بند ہونے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء کے کار جمع کرادی۔