پی ایس پی کے قیام سے ڈر کی سیاست کا ڈراپ سین ہوگیا: الطاف شاہد
لاہور (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چودھری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے قیام سے ڈر کی سیاست کا ڈراپ سین ہوگیا۔ سیّد مصطفیٰ کمال کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ایس پی میں آنیوالے ہرگز مایوس نہیں ہوں گے۔ پی ایس پی روشن سیاسی مستقبل کی ضامن ہے، وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جو حالیہ دنوں میں پی ایس پی سے وابستہ ہوئے وہ ہمارے سرکا تاج ہیں ۔ پی ایس پی کی قیادت نے سیاست کو نیا اسلوب دیا۔ سیاست میں ہرکسی کو اختلاف رائے اور جائزتنقید کاحق حاصل ہے ۔