فراڈ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ،فرار کی کوشش ناکام

11 اپریل 2018

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہباز رضوی نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد ملزم نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے تعاقب کر کے ملزم کواحاطہ عدالت میں دبوچ لیا اور ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم آصف جاویدکے خلاف تھانہ رضا آباد فیصل آباد میں لاکھوں روپے کے فراڈکا مقدمہ ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...