سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات کل سے ننکانہ میں شروع ہوں گی

11 اپریل 2018

شیخوپورہ(آئی این پی)سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات کل جمعرات سے ننکانہ میں شروع ہوں گی ان تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کے جتھے پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تین روزہ تقریبات کے دوران سکھ یاتری ساتوں گورودواروں کی یاترا کرنے کے علاوہ اپنی مذہبی رسومات شبدکیرتن، اشنان، اکھنڈ پاٹھ، بھوگ اور ارداس کی ادائیگی کریں گے پنجاب حکومت کی طرف سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پبلک کال آفس، بنک بوتھ، یوٹیلیٹی سٹور، فری ڈسپنسری کا انتظام کیا گیا سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریئر اور خار دار تاریں لگا ئی گئیں ہیں جبکہ گورودواروہ کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور سکینر مشینیں لگائی گئی ہیں۔