دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی سفارشات پر غور کیلئے اجلاس

11 اپریل 2018

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) دینی مدارس کو مرکزی قومی دھارے میں لانے کیلئے سفارشات پر غور کیلئے ایک اجلاس گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا۔ مشیر سلامتی لیفٹننٹ جنرل(ر) ناصرخان جنجوعہ نےصدارت کی۔مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار یوسف اور وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن نے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اتحاد تنظیم المدارس کی طرف سے قاری حنیف جالندہری، مفتی منیب الرحمٰن، محمد یاسین ظفر، مولانا عبدالمالک،مولانا نیاز حسین نقوی، ڈاکٹر سیدمحمد حسین نقوی، ڈاکٹر سعد خان اور تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مشیر سلامتی نے مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی حکمت عملی کے با رے میں بریفنگ دی اور اس ضمن میں شرکاء کی رائے بھی مانگی۔ مدارس کے نمائندوں نے کہا مدارس کی رجسٹریشن کا عمل نہائت سست ہے جسے تیز کرنے کی ضرورت ہے۔