اے آئی جی نے گمنام لیڈی پولیس اہلکاروں کی درخواست کی تفتیش شروع کردی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اے آئی جی عصمت اللہ جونیجو نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لیڈی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ریڈروں اور آپریٹروں کے خلاف جنسی ہراساں کیلئے آئی جی کو بھجوائی گئی گمنام درخواست کی تفتیش شروع کردی پولیس لائن میں تعینات کسی لیڈی اہلکار نے اس درخواست کے متن سے اتفاق نہیں کیا تاہم درخواست کے مندرجات ، زیر کیس ویمن پولیس کے سابقہ ریکارڈ کی روشنی میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں کسی موقع پر کسی لیڈی اہلکار کے ساتھ کوئی ایسی نازیبا بدسلوکی تو نہیں ہوئی ۔