ایون فیلڈ ریفرنس، دراصل واجد ضیا کا الٹرا ساؤنڈ ہورہا ہے، کیپٹن صفدر

11 اپریل 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرنے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جرح اصل میں واجد ضیاکا الٹرا ساو نڈ ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن(ر)صفدرنے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جرح اصل میں واجد ضیاکا الٹرا ساو نڈ ہو رہا ہے،جب ان سے سوال کیا گیا کہ گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے میر سلم خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جو بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اسے نااہل قرار دے دیا جاتا ہے، بینک ڈیفالٹر اور بھی بہت لوگ ہے اس ملک میں چودھری شجاعت، عمران خان اور جہانگیر ترین وغیرہ، اگر میر سلیم خان بینک ڈیفالٹر ہے تو اس نے کوئی ملک کا پیسہ تو چوری نہیں کیا،یقینا اس نے پیسے سرمایہ کاری میں لگائے ہونگے،کیپٹن(ر) صفدرنے مزید کہاکہ میر سلیم خان ایک اچھے خاندان کا وارث ہے۔