عمران کے ارد گرد کرپٹ اور مسترد شدہ لوگ موجود ہیں‘ نفیسہ شاہ

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کے ارد گرد تمام کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ جن کو دوسری جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان کے نزدیک تبدیلی دوسری جماعتوں کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا ہے۔ عمران خان کی مثالی پولیس کی کارکردگی کا پول ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعہ نے کھول دیا تھا۔