اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالہ سے پریزنٹیشن کل دی جائیگی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالہ سے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوںکو پریزنٹیشن دینے کیلئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 اپریل 2018ء کے فیصلہ کی روشنی میں 12 اپریل کو سہ پہر ساڑھے تین بجے سپریم کورٹ آڈیٹوریم ہال میں نادرا کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالہ سے طریقہ کار پر پریذنٹیشن دی جائے گی۔ اس حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں کہ ہر سیاسی جماعت اپنے دو، دو نمائندے اس پریزنٹیشن کے مشاہدے کیلئے مقرر کرے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
’’اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق‘‘ نادرا 12 اپریل کو سپریم کورٹ ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا ...
وفاقی کابینہ: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+این این آئی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ...
اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کے معاملہ پر ہماری درخواست سننے پر ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے ...