کسانوں کو عدم ادائیگی، شوگر ملز مالکان کو نوٹسز جاری

11 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار نے گنے کے کاشتکاروں کو مل ملکان کی جانب سےگنے کی قیمت کی عدم ادائیگیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔چیف جسٹس نے تمام شوگر ملوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10دنوں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹیوز(سی ای اوز)سے 10دنوں میں سرٹیفیکیٹ طلب کرلیئے ہیں کہ بتایا جائے کہ کسانوں سے کتنا گناخریدا گیا اور کس قیمت پر خریدا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں کیس 24 اپریل کو سماعت کے لیئے مقرر کردیا گیا ہے۔