سینٹ نے ہاؤس اور فنانس کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دیدی

11 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ نے ایوان کی ہاؤس کمیٹی اور فنانس کمیٹی آف سینٹ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلہ میں تحریک سینٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے پیش کی۔ سینٹ کے چیئرمین کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ جیسا اور جب چاہیں ان کمیٹیوں کی ہیئت ترکیبی میں تبدیلیاں کردیں۔ کمیٹیوں کے ارکان کا تقرر بھی کردیا گیا ہے۔