چیئرمین سینٹ نے علی جہانگیر اور روپے کی قدر سے متعلق تحاریک التوا ناقابل پذیرائی قرار دیدیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی اور دیگر کی علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر نامزدگی اور پاکستانی روپے کی قدر کی کمی کے بارے میں دو تحاریک التواء ناقابل پذیرائی قرار دے دیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ان کی تحریک التوا قابل پذیرائی ہے۔ اگرچہ یہ معاملہ عدالتوں میں ہے تاہم اس کے باوجود اس پر بات ہوسکتی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ تحریک قابل پذیرائی نہیں۔ تحریک انصاف نے اس بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس دیا ہوا ہے۔ چیئرمین نے تحریک التواء کو ناقابل پذیرائی قرار دیا۔ سینیٹر محسن عزیز نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے بارے میں تحریک التوا پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں روپیہ کی قدر دوبار کم ہوئی۔ اس سے پہلے سٹیٹ بنک نے فری فلوٹ نہیں کرنے دیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ تحریک التوا قابل پذیرائی نہیں۔