حکومتیں صاف شفاف الیکشن سے نہیں، دھونس دھاندلی سے بنتی ہیں، خورشید شاہ

11 اپریل 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ کا کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کے بارے میں جو کہا اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔عوام کو نہیں لگنا چاہیے کہ انتخابات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئے اور اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے اور وہ ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، صاف شفاف الیکشن کرنا ملک سے وفاداری ہوگی اور یہی ریاست، آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی، اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے، ماضی کے انتخابات پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مستقبل حالات پر منحصر ہوتا ہے، سیاستدانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقعے ملنا چاہئیں۔ سیدخورشید شاہ نے کہا کہ اپنے لیے سب اچھا اور دوسروں کے لیے غلط پر بھی بولنا چاہیے، نواز شریف ماضی میں یہ بات سمجھتے تو 2013 کے الیکشن کے نتائج پر تحفظات پیش کرتے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...