نیب کے ہاتھوں احد چیمہ کی گرفتاری، پنجاب کی بیورو کریسی بالخصوص پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس (PAS) پر بم بن کر گری تھی۔ تالہ بندیاں ، خصوصی اجلاس اور نہ جانے کیا کیا کچھ چیف سیکرٹری پس منظر میں رہے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے برادری کا دفاع جوش و جذبہ سے کیا۔ جن کا موقف تھا کہ افسروں کی یوں جگ ہنسائی نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح کے امیج کے ساتھ وہ ریاست کا انتظام و انصرام کیسے چلا سکتے ہیں ؟ محض الزام پر یوں اٹھایا جانا کسی طور بھی ان کے شایان شان نہیں اور بعد میں بے گناہ ثابت ہونے کی صورت میں ان کی عزت نفس کیونکر بحال ہوگی!
بجا فرمایا جناب نے ! افسروں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت ان کے مقام و مرتبہ اور عزت نفس کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔ مگر کیا یہ صرف انہیں کا استحقاق ہے؟ آئین پاکستان تو ریاست کے تمام شہریوں کے ساتھ ایسے ہی برتاﺅ کی بات کرتا ہے۔ ان 22 کروڑ بے زبانوں کے حقوق کادفاع کون کرے گا؟
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024