ٹریفک جام سے عوام مشکلات کا شکار

11 اپریل 2018

مکرمی! لاہور میں ٹریفک جام کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔ پندرہ منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ جگہ جگہ تعمیراتی کاموں کی طوالت کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔طلباءکو کالج یونیورسٹی جاتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بہت متاثر ہو رہی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت ہسپتال پہنچتے پہنچتے مریضوں کی طبعیت مزید بگڑ جاتی ہے۔حکومت سے گزارش ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کروائیں اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں۔ (عائشہ ملک ، فاطمہ جناح کالج )