شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم جاری ہے: سمیر احمد سید
لاہور (خبر نگار) انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔