عارف شاہین نے قائم مقام سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر ایک ہفتے کے سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ ہوگئے۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عارف شاہین نے قائمقام سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے۔