ڈی جی ایم جی افسروں کے ناروا سلوک کیخلاف پی ایم ایس افسروں کا احتجاج

11 اپریل 2018

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)گزشتہ روز صوبہ بھر میں پی ایم ایس افسران نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر ڈی ایم جی افسران کے ناروا سلوک کے خلاف پر امن احتجاج کیا ۔ پی ایم ایس افسران نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ڈی ایم جی افسران چیف سیکرٹری پنجاب کی قیادت میں پی ایم ایس افسران کے ساتھ ظلم روا رکھے ہوئے ہیں ۔ پی ایم ایس افسران پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی کال پر تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک چیف سیکرٹری اُن سے کئے وعدے پورے نہیں کریں گے ۔