مجلس احرار اسلام کا اینٹی سامراج کردار قابل تحسین ہے:مولانامحمدخان شیرانی

11 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنمااور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانامحمدخان شیرانی نے مجلس احراراسلام کے اینٹی سامراج کردار اورآزاد پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لیے فخرکی بات ہے کہ امیر شریعت عطااللہ شاہ بخاری کی جماعت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے اور اکابراحرار کی دینی وسیاسی وراثت وبصیرت کو اگلی نسلوںمیںمنتقل کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مجلس احرار اسلام پاکستان کے دفترنیو مسلم ٹائون لاہور میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںاویس،قاری یوسف احرار، قاری قاسم بلوچ، ملک یوسف اوردیگرموجود تھے۔احرار سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین قاسم چیمہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ مجلس احرارااسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے فون پر ان سے گفتگو کی اور دفتر احرارآمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔