اساتذہ مطالبات منظور نہ ہونے پر آج سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کرینگے

11 اپریل 2018

لاہور( سٹاف رپورٹر ) سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے مظاہرہ ودھرنا واضع کرے گا کہ اساتذہ حکومتی اقدامات سے کس قدر ناخوش ہیںکیونکہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں حج اور عمرہ کی چھٹیاں تک بند کر دیںان خیالات کا اظہار طارق محمود کنوینر یو ٹی سی پنجاب، حافظ غلام محی الدین ، ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد اجمل شاد، محمد اشفاق نسیم،اللہ بخش قیصر،محمد اسلم گجر،محمد آصف جاوید، محمد بلا ل کاموکا ، نوید شہزاداور محمد صدیق گل ایڈوائزر یو ٹی سی پنجاب نے کیا۔ کل 12اپریل بروز جمعرات 12 بجے دن پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے سکول اساتذہ احتجاجی مظاہر ہ کریں گے اوردھرنا دیں گے ۔ گذشتہ بجٹ میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن حسب وعدہ نہیں کی گئی۔ جس سے بعض اساتذہ بالکل محروم رہ گئے۔