عام انتخابات میں عوام ترقی مخالف عناصر کا محاسبہ کرینگے: توصیف شاہ، عامر خان

11 اپریل 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے۔