شاعری کا عالمی دن

11 اپریل 2018

انگلش لٹریری سوسائٹی اور انجمن ترقی پسند مصنفین نے 21مارچ کو شاعری کا عالمی دن پاک ٹی ہائوس میں منعقد کیا۔ صدارت ڈاکٹر کنول فیروز کی تھی، مہمانان خصوصی کمریڈ تنویر، پروفیسر انوار الحق اور غلام ساجد حسین تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جواز جعفری، جاوید آفتاب، زاہد حسن، رضا نعیم، مقصود چغتائی، انجم قریشی، روبیہ جیلانی، آسناتھ کنول، منور سلطانہ، پروین سجل، نجیب احمد، کمریڈ شفیق، زاہد نبی و دیگر نے اپنا کلام سنایا اور شاعری پر مضمون بھی پڑھے گئے۔
(عقیل اختر حلقہ ارباب ذوق کے سیکرٹری بھی موجود تھے۔)