سرجانی ٹائون میں ایم کیو ا یم لندن کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

11 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر تے ہوئے سرجانی ٹائون کے علاقے یارو گوٹھ نزد اللہ والا چورنگی میں واقع ایک زیر تعمیر مکان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا جو ایم کیو ایم (لندن) کے کچھ شرپسند عناصر نے زیرزمین چھاپایا ہوا تھا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ اور ایمونیشن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ دو عدد ایس ایم جی‘ ایک عدد ایم پی فائیو‘ ایک عدد30بور موزر‘ 4 عدد 30 بور پستول‘ ایک عدد 12 بور شارٹ گن‘ 3 عدد میگزین ایس ایم جی‘ ایک عدد میگزین ایم پی فائیو‘ 994 عدد مختلف اقسام کے رائونڈز‘ کارتوس یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون نفاذ کرنے والے اداروں کاساتھ دیں اورمشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طورپر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا ر ینجرز مدد گارواٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
سرجانی اسلحہ برآمد