کے ایم سی کو8 ارب ملے‘4 منصوبے بھی مکمل نہیں کئے‘ ارشد وہرہ

11 اپریل 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو8 ارب روپے فراہم کئے گئے لیکن اس کے باوجود چار منصوبے بھی مکمل نہیں کئے جاسکے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے چوروں ڈاکوئوں کو ووٹ دیئے اگر مخلص ہیں تو اس بار دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر کراچی آنے والے غیر ملکی خوش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی اسکور پر نہیں کامیابی پر یقین رکھتی ہے۔
ارشد وہرہ