ملک کا آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا‘ ناصر حسین شاہ
کراچی (وقائع نگار)صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ۔ہم ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ تاہم انہیں لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہوگا وہ منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تھوڑی گرمی شروع ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں ہم انکے جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو جو لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں وہ انکی حرکات کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں جنوبی پنجاب کے اراکین میں احساس محرومی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی حمایت کی ہے اور کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ سے لوگ نالاں ہیں بلاول بھٹو زرداری ہی آئندہ کے ملک کے وزیراعظم ہونگے آصف زرداری کا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کے بیان سے مراد وزیراعظم بننا نہیں بلکہ انکے سیاسی تدبر سے فائدہ اٹھانا ہے آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور تجربہ کسی اور سیاستدان میں نہیں ہے آج بھی سیاستدان ان سے سیکھتے ہیں۔
ناصر شاہ