چیف سیکرٹری کی بھرے اجلاس میں میونسپل کمشنر کراچی کی سرزنش ‘چپ کرادیا

11 اپریل 2018

کراچی(وقائع نگار) بھرے اجلاس میں چیف سیکرٹری رضوان میمن نے میونسپل کمشنر کراچی ڈاکٹر اصغر عباس کی سرزنش کردی اور ان کو بولنے کی تمیز نہ ہونے پر چپ کرادیا۔ اجلاس چیف سیکرٹری آفس میں طلب کیا گیا تھا‘ جہاں کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن سے متعلق امور پر بات ہورہی تھی۔ اجلاس کے دوران ایک افسرکے ہاتھ کانپ رہے تھے‘ اجلاس کے شرکاء کے مطابق مذکورہ افسر نشے کی حالت میں چیف سیکرٹری آفس آگئے تھے۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسرعبدالوحید شیخ نے ڈیکورم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائل چیف سیکرٹری کی طرف بڑھا دی تو ان کی بھی سرزنش کردی گئی۔
چیف سیکرٹری/سرزنش