ٹھٹھہ:کوسٹ گارڈ کی کارروائی‘ 2 اسمگلر گرفتار‘ کروڑوں کی منشیات برآمد

11 اپریل 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی ٹھٹھہ میں کارروائی منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے دس کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کئی کروڑ روپے ہے‘ دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔