کراچی میں گرمی برقرار‘ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہے گا

11 اپریل 2018

کراچی(خصوصی رپورٹر) کراچی میں گرمی شدت اختیار کرگئی۔ منگل کو گرم ہوائیں چلتی رہیں‘ پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا‘ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ آج بدھ کو بھی خشک اورگرم دن کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ کراچی میں شدیدگرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔
کراچی گرمی