ن لیگی رہنماء رانا مشہود کی کراچی آمد ناراض رہنمائوں کو منائیں گے‘ ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود ناراض رہنمائوں کو منانے اور مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں فعال کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئر پورٹ پر مسلم لیگی رہنمائوں علی اکبر گجر‘ مصطفی ایڈووکیٹ اور دیگر ان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رانا مشہود نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ سندھ اور کراچی کی مقبول جماعت ہے۔ انہوں نے کہا ہماری نگاہیں انتخابات کی تیاریوں پر ہیں مسلم لیگ کراچی کے خلا کو پورا کرے گی رانا مشہود بدھ کو صبح 10 بجے پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور 14اپریل شہباز شریف کے دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیںگے۔
رانا مشہود