سمندری حدود کی خلاف ورزی‘ 5 بھارتی ماہی گیر گرفتار

11 اپریل 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ گرفتاری کے بعد انہیں قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی ماہی گیر گرفتار