گرفتار ٹارگٹ کلررئیس مما کو قتل کے دو مزید مقدمات میں شناخت

11 اپریل 2018

کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو استغاثہ کے گواہان نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو قتل، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے دو مزید مقدمات میں شناخت کرلیا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کا 16 اپریل تک جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو پیش کیا۔پولیس نے ملزم کو پہلے تھانہ لانڈھی میں قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج مقدمے شناخت کے لیے پیش کیا۔مجسٹریٹ کے روبرو استغاثہ کے ایک گواہ نے ملزم کو مقدمے میں شناخت کیا۔ایک مقدمے میں شناخت کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو پولیس نے تھانہ کورنگی میں ملزم کے خلاف درج علی حس نقوی قتل کیس میں شناخت کے لئے پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو استغاثہ کے گواہ نے دوسرے مقدمے میں بھی ملزم کو شناخت کیا۔سٹی کورٹ میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کو ڈی سی زبیر کے قتل کیس میں ریمانڈ کے لئے انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا۔۔انسدادہشتگردی کی منتطم عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ڈی سی زبیر کے قتل کیس میں ملزم کا 16 اپریل تک جسمانی ریمانڈ بھی منطور کرلیا۔
رئیس مما