محکمہ پولیس میں اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا‘ اے ڈی خواجہ

11 اپریل 2018

کراچی(کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جہان آباد پولیس چوکی میں وقار نامی شہری کو مبینہ طورپر غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ سے فوری وضاحت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورایسے پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے جو شہریوں کو ہراساں کرنے‘ انہیں حبس بے جاں میں رکھنے سمیت چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے مرتکب ٹھرائے جائیں گے۔
اے ڈی خواجہ