والد نے وصیت کی نواز شریف امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو ساتھ نہیں دینا ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان

11 اپریل 2018

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ والد نے وصیت کی ہے کہ نوازشریف امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو اس کا ساتھ نہیں دینا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہی ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے آج چیئرمین سینیٹ کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان