وزیراعلیٰ بلوچستان بغیر پروٹوکول اسلام آباد پہنچ گئے

11 اپریل 2018

کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بغیر سکیورٹی اور پروٹوکو ل کے مسافر بس میں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جو پروٹوکول لینے سے گریز کر تے ہیں نے منگل کو لاہور سے اسلام آباد کا سفر نجی بس سروس کی مسافر بس میں سفر کر کے طے کرتے ہوئے مو جودہ دور کے و زراء اعلیٰ میں نئی مثال قائم کردی ،وزیراعلیٰ کے ہمراہ نہ پروٹوکول تھا اور نہ ہی کسی قسم کی سکیورٹی تھی، انکے ہمراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبید اللہ بابت اورا سٹاف کے چند افسران تھے ،وزیراعلی ٰنے بس کی ٹکٹ بھی خود خریدی ،عوامی اور سیاسی حلقے وزیراعلیٰ کے بذیعہ بس سفر کر نے کے اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان